ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس کے لیے جے این یوکے تین طلبا کی روانگی

اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس کے لیے جے این یوکے تین طلبا کی روانگی

Sat, 15 Jul 2017 20:11:34    S.O. News Service

نئی دہلی15جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے آج تین طلبا پانچ روزہ’’ گلوبل یوتھ فورم‘‘کے تحت اقوام متحدہ کی جنرل سمبلی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے لیے روانہ ہو گئے ۔ نیویارک اور بوسٹین میں جن کا قیام تقریباً دس دنوں تک رہے گا۔غور طلب ہے کہ دنیابھرکی 1950 یونیورسٹیوں کے تقریباً6000 طلبا نے اس مضمون نویسی کے مقابلہ میں حصہ لیا تھا ، مگر 170ممالک میں سے فقط 60طلبا کے مضامین کو منتخب کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے انھیں اس عالمی کانفرنس کے لیے مدعو کیا ہے ۔

2017میں ہندوستان کیمختلف تعلیمی اداروں سے 7طلبا شرکت کررہے ہیں ، جن میں جے این یو کے تین طلبا شامل ہیں۔ جے این یو سے روانہ ہونے والے طلبا میں عبدالغفور ،محمد شریف (پی ایچ ڈی) محمد عادل عفان(ایم اے ، عربی) ہیں۔عبدالغفور اور محمد شریف کیرالا اور عادل عفان اندراگاندھی ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر عادل عفان نے کہاکہ گلوبلائزیشن کے ا س دور میں کثیر لسانی سماج کی اہمیت مسلم ہوتی جارہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ ہر برس بین لسانی کانفرنس منعقد کرتا ہے ۔بین لسانی معاملات کے فروغ پانے سے جہاں ایک طرف علمی تبادلے اور مباحثے ہوتے ہیں ، وہیں تہذیب وثقافت کو سمجھنے کا معاملہ بھی آسان ہوجاتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام طلبا کی خوش نصیبی ہے کہ دس دن ایک ساتھ رہ ایک دوسرے کو سمجھیں گے ، جس سے تجربات ومشاہدات میں اضافہ ہوگا ۔انھوں نے اپنے اساتذہ اور جے این یو کی تعلیمی فضا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی کانفرنس تک رسائی میں یہاں کے مخلص اساتذہ کی محبتوں اور جے این یو کے بیباک کلچر کا عمل دخل ہے ۔ واضحرہے کہ اس عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے والے طلبا کی واپسی 26جولائی کو ہوگی۔ 
 


Share: